ویب ڈیسک ۔پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن میں لاہور قلندرز کی ٹیم نے پہلی بار پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ لاہور قلندرز نے آج ملتان سلطان کو 9وکٹوں سے ہرا یا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے اہم ترین میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دیکر پہلی بار سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئےمیچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 186  رنز بنائے۔ ملتان کی جانب سے خوشدل شاہ نے دھواں دار بیٹنگ کی اور 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

جواب میں لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف کرس لین کی سنچری اور فخرزمان کی نصف سنچری کی بدولت ایک وکٹ پر پورا کرلیا۔ کرس لین نے پی ایس ایل فائیو میں پہلی سنچری بنائی انہوں نے صرف 53گیندوں پر 113 رنز بنائے۔

سیمی فائنل میں لاہور کا مقابلہ روایتی حریف کراچی کنگز سے ہو گا۔ دونوں ٹیمیں لیگ میچوں میں ایک دوسرے کو شکست دے چکی ہیں۔