کرونا کا خطرہ، پی ایس ایل منسوخ کر دی گئی

ویب ڈیسک ۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں جاری پاکستان سپر لیگ منسوخ کر دی ہے۔ لیگ کو منسوخ کرنے کا باقاعدہ اعلان ملک میں کرونا کے پے درپے وار کے بعد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نے فرنچائزز مالکان سے مشاورت کے بعد پاکستان سپر لیگ ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔اس سے قبل  پی ایس ایل کے میچز کو تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اب حتمی طور پر ایونٹ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کے پی ایس ایل کے سیمی فائنل مقابلے آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے تھے۔ پہلا سیمی فائنل آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان جب کہ دوسرا سیمی فائنل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان تھا۔