کراچی کنگز کے کھلاڑی ایلکس ہیلز کا کرونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک ۔ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں حصہ لینے والے برطانوی کھلاڑی ایلکس ہیلز میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے لگیں جس کے باعث ایلکس ہیلز برطانیہ واپس چلے گئے۔ ایلکس ہیلز کراچی کنگز کا اہم حصہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے نامور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی کھلاڑی ایلکس ہیلز میں کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد وہ پی ایس ایل ادھوری چھوڑ کر برطانیہ واپس چلے گئے۔ برطانیہ میں ایلکس ہیلز کا علاج جاری ہے اور ان کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایلکس ہیلز میں کرونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد کراچی کنگز کے ساتھی کھلاڑیوں میں گھبراہٹ اور بے چینی پائی جا رہی ہے۔ کراچی کنگز کے کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف کے کرونا ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں جاری پی ایس ایل کو آج غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔