عباسی ہسپتال کے 10 ڈاکٹرز میں کرونا وائرس کا شبہ

کراچی(ویب ڈیسک) عباسی ہسپتال کے 10 ڈاکٹرز کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبہ میں الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔ ان میں آر ایم او، پی جی اور ہاؤس آفیسرز شامل ہیں۔

عباسی ہسپتال انتظامیہ نے ان تمام ڈاکٹرز کو سکریننگ کے لیے ریفر کر دیا ہے۔ ان تمام ڈاکٹرز کی سکریننگ کے بعد مزید ٹیسٹ لیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان ڈاکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں الگ تھلگ (آئسولیشن میں) رہیں۔