کرونا وائرس سے جنگ، پنجاب میں بھی فوج طلب کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک ۔ صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور عوام کی لاپرواہی کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پنجاب میں فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے ایسی خبریں آرہی ہیں کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں کرونا سے لڑنے کے لئے فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سے قبل صوبہ بلوچستان اور سندھ کی حکومتوں نے بھی فوج کو طلب کر لیا ہے۔

پنجاب میں کرونا سے لڑنے کے لئے صوبائی حکومت نے  کورونا آرڈیننس 2020ء لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، قانون بننے کے بعد حکومت کسی بھی شخص کو سرکاری ہسپتال منتقل کرسکے گی، امید ہے کہ پنجاب حکومت منگل کو اجلاس میں آرڈیننس کی منظوری دے گی۔