پنجاب میں 2ہفتے کیلئے لاک ڈاوٴن ، ڈبل سواری پر بھی پابندی

لاہور ۔ پنجاب حکومت نے صوبے میں کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر دو ہفتوں کے لئے لاک ڈاوٴن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لاک ڈاوٴن کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے لاک ڈاوٴن کر دیا ہے۔ لاک ڈاوٴن کا اطلاق کل صبح 9 بجے سے 6اپریل رات 12 بجے تک ہو گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آج انسداد کرونا کیلئے ایک اہم اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلہ کیا گیا کہ 24 مارچ سے 6 اپریل تک صوبے بھر کے شاپنگ مالز، بازار، دکانیں، پارکس، ریسٹورینٹس اور ایسی عوامی اجتماعات والی تمام جگہیں بند ہونگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ صورتحال کے پیش نظر ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی تاہم فیلمیاں اس فیصلے سے مستثنیٰ ہونگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب کرفیو نہیں ہے۔ صوبے میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے۔