کرونا وائرس نے رنویر سنگھ کا یہ کیا حال کر دیا؟

نئی دہلی(ویب ڈیسک )کروناوائرس چین سے شروع ہوکر بہت سے ممالک میں پھیل چکا ہے۔ ہمسایہ ملک بھارت میں بھی یہ وائرس تباہی مچا رہا ہے۔اس وائرس سے بچنے کے لئے عام آدمی سے بالی ووڈ کے مشہور شخصیات تک ہر شخص خود کو الگ تھلگ رکھنے پر مجبور ہے۔ گھر میں رہ کر سبھی اپنے آپ کو اس وائرس سے بچا رہے ہیں۔اگرچہ ان دنوں لوگ کرونا سے تحفظ کے حوالے سے سوشل میڈیا پربے شمار مشورے دے رہے ہیں ، لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو لوگوں کو اس وبائی ماحول میں ہلکا پھلکارکھنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔رنویر سنگھ بھی کچھ ایسا ہی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اوران کی اہلیہ دیپیکا پڈوکون بھی اس وائرس سے بچنے کے لئے کچھ دن خود اختیاری قرنطینہ میں رہ رہے ہیں ۔اپنے مذاق کی وجہ سے ہمیشہ ہی خبروں میں رہنے والے رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں ان کی لُک انتہائی خوفناک نظر آرہی ہے۔ان کے مداح ان کو اس حلیہ میں دیکھ کر دنگ رہ گئے ہیں۔
یہ اسٹارز ، جو اپنے کام میں ہمیشہ مصروف رہتے ہیں ، خود کے قرنطینہ میں بہت بور ہو رہے ہیں۔ورک فرنٹ کے بارے میں بات کریں تو ، رنویر سنگھ کی فلم” 83 “کی ریلیز کی تاریخ 10 اپریل تھی ، لیکن کرونا کی تباکاریوں کے پیش نظر فلم کی ریلیز کی تاریخ کو تبدیل کردیا گیا ہے۔