” کوئی دعا قبول کروانی ہے تو بتائیں”،رابی پیرزادہ بھی پیرنی بن گئیں!

لاہور ( ویب ڈیسک ) رابی پیرزادہ کی پوری دنیا کے لاک ڈاؤن کی دعا قبول ہو گئی۔جی ہاں!اس بات کا دعوی خود رابی پیر زادہ نے کیا ہے۔ سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سماجی سابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ” ایسا لگتا ہے کہ اللہ میری بات سن رہے ہیں۔ کشمیر کے معاملے پر حقیقت بیان کی تو بھارت میں آر ایس ایس کی حقیقت سامنے آگئی وہی ہوا اقلیتوں کے ساتھ۔ کونسرٹ کی جگہ اللہ کو یاد کرنے کا کہا کونسرٹ بند۔ شہباز شریف کو پاکستان بلایا وہ آگئے۔ پوری دنیا کے لاک ڈاؤن کی دعا کی وہ ہو گیا۔ کوئی اور دعا ؟ٗ

رابی پیرزادہ نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ “کہنے کا مقصد ہے ،اگر کوئی خاص دعا ہے تو بتا دیں، اگر پوری ہو گئی تو بدلے میں آپ 5 مزدوروں کے گھر میں راشن پہنچائیں گے، میرا وعدہ دعا کا ہے اور آپ کا لوگوں کو فاقے سے بچانے کا۔ منظور؟”
واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے گزشتہ روز بھی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ایک نظم پڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں، اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے کیپشن لکھا ’’کرونا کا نہایت آسان علاج‘‘۔رابی پیرزادہ نظم میں کورونا کا علاج روحانی طریقے سے بتاتے ہوئے لوگوں کو نماز پڑھنے، قرآن پاک کی تلاوت کرنے اور گناہوں کو چھوڑ کر عبادت کرنے کا کہہ رہی ہیں۔