پیٹرول اور ڈیزل 15 روپے فی لٹر سستا، وزیراعظم نے رعائتی پیکج کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک۔ کرونا وائرس سے لڑتی قوم کے لئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بڑا ریلیف پیکج دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات میں 15 فی لٹر کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والےصارفین سے3ماہ کی اقساط میں بل وصول کریں گے۔ مزدورطبقےکیلئے 2 سوارب کافنڈزرکھاہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہ ہم ملک بھرمیں کرفیولگانے کےمتحمل نہیں ہوسکتے۔ ہمیں کوروناسے نہیں،اس کےخوف اورغلط فیصلوں سے زیادہ نقصان ہوسکتا۔ کرفیولگانےسےملک پربہت برااثرپڑے گا کیا ہم کچی آبادیوں میں لوگوں کوراشن نہیں پہنچا سکتے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر عوام کے لئے ایک خصوصی پیکج کا اعلان کیا۔ اس پیکج میں  غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لیے  150 ارب روپے چار مہینے کے لیے رکھے گئے ہیں۔ جبکہ یوٹیلٹی اسٹور کے لیے 50 ارب روپے مزید مختص کیے جائیں گے۔ گندم کی خریداری کے لیے 280 ارب روپے رکھے گئے ہیں تاکہ کسانوں کے ہاتھ میں پیسہ آئے اور کم سے کم دیہی علاقوں میں حالات قابو میں رہیں۔

ریلیف پیکج کے تحت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر فوری کمی کا اعلان کیا گیا جبکہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والےصارفین سے3ماہ کی اقساط میں بل وصول کئے جائیں گے۔ اسی طرح گیس کے بلوں کی بھی اقساط کرنے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔