کرونا وائرس سے نجات، ملک بھر میں رات گئے اذانیں دی جانے لگیں

ویب ڈیسک ۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس اپنے پنجے گاڑھنا شروع ہو گیا، کرونا وائرس کو عالمی وبا کا درجہ دے دیا گیا ہے تو وہیں علما اکرام سے اللہ کی ناراضگی کا اظہار کہہ رہے ہیں۔

کرونا وائرس سے نجات اور اللہ سے رحم کی اپیل کی خاطر آج ملک بھر کے علما اکرام نے عوام سے اپیل کی کہ آج رات 10بجے ہر کوئی اپنے علاقے کی مساجد، گھروں، پارکوں اور بالکنیوں میں کھڑا ہو کر اذان دے اور اللہ سے رحم کی اپیل کرے۔

رات دس بجتے ہیں ملک بھر میں اذانوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور ایک کے بعد ایک مسجد اور گھروں کی چھتوں سے اللہ اکبر کی صدائیں گونجنا شروع ہو گئیں۔ لوگ اللہ سے رحم کی اپیل کرتے نظر آئے اور پاکستان اور دنیا بھر کرونا وائرس کے خاتمے کی دعائیں کرتے رہے۔