ملک میں کورونا وائرس پھیلنے لگا، مریضوں کی تعداد 1000 ہوگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک میں کورونا وائرس پھیلنے لگا، مریضوں کی تعداد 1000 ہوگئی، سندھ 413، پنجاب 296، بلوچستان 115، خیبر پختونخوا 78، اسلام آباد 16، آزاد کشمیر 1، گلگت بلتستان میں متاثرین 81 ہوگئے۔

 پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے باعث 7 افراد جاں بحق، 19 افراد صحت یاب جبکہ 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔