کرونا وائرس کسی بھی سطح پر 17 دن تک زندہ رہ سکتا ہے، نئی تحقیق

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کرونا وائرس کسی بھی سطح پر 17 دن تک زندہ رہ سکتا ہے اور انسانوں میں منتقل ہوسکتا ہے۔

امریکی سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری ونشن کی نئی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کسی بھی سطح پر 17 دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔

امریکی سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری ونشن نے کورونا وائرس سے متاثرہ دو بحری جہازوں ڈائمنڈ پرنسز اور گرانڈ پرنسز میں وائرس کے پھیلاؤ پر تحقیق کی۔

تحقیق میں دونوں بحری جہازوں کے کیبنز کے خالی ہونے کے17 دن بعد بھی وائرس کی موجودگی ظاہر ہوئی۔

ڈائمنڈ پرنسز اور گرانڈ پرنسز میں کوروناوائرس کے 800سےزائد کیسز اور 10اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔