برطانیہ کے شہزادہ چارلس بھی کرونا میں مبتلا

ویب ڈیسک ۔ برطانیہ کا شاہی خاندان بھی کرونا وائرس کی زد میں آ گیا، برطانوی شہزادہ چارلس کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا، شہزادے کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  71 سالہ ولی عہد چارلس میں نزلہ اور زکام جیسی چند علامتیں ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔ شہزادے نے گزشتہ دو ماہ میں کئی مہمانوں سے ملاقاتیں کی تھیں ۔ جبکہ شہزادہ چارلس کی اہلیہ  کی اہلیہ کامیلا پارکر کا بھی ٹیسٹ کیا گیا ہے تاہم اُن میں کرونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی کرونا وائرس اپنی تباہی مچا رہا ہے۔ برطانیہ میں اب تک 8 ہزار سے زائد افراد کرونا کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ برطانیہ میں ہلاک افراد کی تعداد 500 کے لگ بھگ پہنچ چکی ہے۔