جب سے ہوئی ہے شادی شیکھر دھون آنسو بہا رہے ہیں

نئی دہلی( رپورٹ: نہال ممتاز )کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے دنیا بھرمیں لاک ڈاؤن کی صورتحال نے تب لوگوں کو گھروں میں قید کردیا گیا ہے۔ کچھ لوگوں لیےیہ موقع فیملی کے ساتھ معیاری وقت گزارنے کا ذریعہ ہے ، جبکہ کچھ لوگ اس سے پریشان ہو رہے ہیں۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات بھی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ہیں لیکن اپنے مداحوں کو تفریح فراہم کرنے اور شہرت کے نشے کو برقرار رکھنے کے لیے وہ اپنےگھریلو قرنطینہ کی سرگرمیاں کو سوشل میڈیا پر شیئر کر نے سے خود کو روک نہیں پا رہے۔
کچھ مشہور ہستیاں عام لوگوں کی طرح گھر کے کام کاج ،کھانا پکانے کے تجربات کو عکس بند کر کے مداحوں کی داد سمیٹ رہے ہیں تو کہیں کچھ شخصیات پر مزاح ایکٹیویٹیز سے تنائو کے ماحول کو ہلکا پھلکا رکھنے کی کوشش بھی کر رہی ہیں۔ انہی میں ایک شخصیت بھارتی کرکٹر شیکھر دھون بھی ہیں جنہوں نے اپنے انسٹا گرام پر ایسی ہی ایک ویڈیو شیئر کی ہے ، جسے دیکھ کر لوگ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو رہے ہیں۔
اس مضحکہ خیز ویڈیو میں وہ ایک مظلوم شوہر کا کردار ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں جو گھر کے کام کاج میں مصروف ہیں جبکہ ان کی بیوی کو ناز نخروں سے فرصت ہی نہیں مل رہی۔ویڈیو کے بیک گرائونڈ میں” تھانیدار” فلم کا مشہور مزاحیہ گانا”جب سے ہوئی ہے شادی آنسو بہا رہا ہوں ” لوگوں کو شیکھر کی حالت پر ہنسنے پر مجبور کر رہا ہے۔
ویڈیو کے آغاز میں دھون کو کپڑے دھوتے ہوئے دیکھا گیا ہےجبکہ ان کی اہلیہ عائشہ میک اپ کرتی نظر آئیں۔ منظر ویڈیو کے دوسرے حصے میں بدل جاتا ہے۔ اب شیکھر دھون بیت الخلا صاف کررہے ہیں اور فون پر بات کرتے ہوئے ان کی اہلیہ انہیں ڈانٹ رہی ہیں۔ جب عائشہ انہیں ڈانٹ رہی ہیں تو ان کے ہاتھ میں بھی ایک

چھڑی بھی ہے جس سے خوفزدہ اور پریشان ہوکر دھون اپنا سر پیٹ رہے ہیں۔لیجئے آپ بھی دیکھئے۔