ڈالر 161 روپے 60 پیسے سے 165 روپے پر پہنچ گیا

کراچی(ویب ڈیسک) روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔۔انٹربینک میں ڈالر 161 روپے 60 پیسے سے 165 روپے پر پہنچ گیا

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ڈالر161 روپے 60 پیسے سے بڑھ کر 165 روپے پر پہنچ گیا

اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کار ان مشکل وقتوں میں نقد رقم کو ہاتھ میں رکھنے کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر سے اپنی سرمایہ کاری کھینچ رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے اور آج سٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 28 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرگیا۔ سٹاک مارکیٹ اس وقت 819 پوائٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔