کرونا سے اموات، نیویارک کے کئی ہسپتالوں میں ریفریجریٹڈ ٹرک پر مردہ گھر


نیویارک(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے مدنظر امریکہ میں ہر طرف افراتفری کا ماحول ہے۔ ہر دن سینکڑوں کی تعداد میں کرونا انفیکشن کے نئے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ نیویارک میں تو حالات انتہائی خراب ہیں۔ یہاں شہر میں 30 ہزار سے زیادہ مریض ہیں۔ ہر تیسرے دن مریضوں کی تعداد دوگنی ہو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق، یہاں اگلے کچھ دنوں میں سینکڑوں لوگوں کی موت ہو سکتی ہے۔ لہذا ایسے میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کے پیش نظر لاشوں کو الگ جگہ رکھنے کی تیاری چل رہی ہے۔

سی این این کے مطابق، نیویارک کے کئی اسپتالوں میں ٹینٹ اور ریفریجریٹڈ ٹرک پر مردہ گھر بنائے جا رہے ہیں۔ وہاں کے چیف میڈیکل آفیسر نے کہا کہ حالات بے قابو ہوتے جا رہے ہیں۔ نیویارک میں پہلے ہی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس طرح عارضی مردہ گھر 9/11 حملے کے بعد بھی تیار کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے موت کے بعد لاشوں کو مردہ گھروں میں رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے جس سے کہ آگے اس کا انفیکشن اور زیادہ نہ پھیلے۔