رجعت پسند مذہبی طبقےکی جہالت سےکرونا کی وبا پاکستان میں پھیلی، فواد چودھری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے  کہا ہے کہ رجعت پسند مذہبی طبقےکی جہالت سےکورونا کی وبا پاکستان میں پھیلی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اب یہ ہمیں کہتے ہیں اللہ کا عذاب ہے توبہ کریں، اللہ کا عذاب جہالت ہے جو ان لوگوں کی صورت میں ہم پر مسلط ہے۔

فواد چوہدری کی ٹوئٹ کا عکس

ان کا کہنا تھاکہ  علم اور عقل رکھنے والے علماء اللہ کی نعمت ہیں، ان کی قدر کریں،  جہلاء کو عالم کا درجہ دینا تباہی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دنیا میں اس وقت کورونا وائرس پر 66 اسٹڈیز چل رہی ہیں ، ان میں سے 43 نئی ویکسین، 16 نئی اینٹی بائیو ٹکس کو فوکس کیے ہوئے ہیں، دنیا کے تمام بڑے ہیلتھ ریسرچرز اس ریسرچ پر فوکس کیے ہوئے ہیں جب کہ پاکستان بھی ان کوششوں میں شامل ہے۔