کورونا الرٹ :سعودی حکومت نے پاکستان کوحج معاہدہ روکنے کا کہہ دیا

لاہور( ویب ڈیسک ) کورونا وائرس کے پھیلائو کے خطرے کے پیش نظرسعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدے سے روک دیا،، سعودی وزیر حج کا مراسلہ وزارت مذہبی امور کو موصول ہوگیا ہے۔سعودی حکومت کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج معاہدہ نہ کریں، سعودی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے ،صورتحال بہتر ہونے ہی آگاہ کریں گے ۔ وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع کے بعد حج پر کام روک دیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز امسال حج منسوخ ہونے کی افواہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں میں اضطراب کی کیفیت پیدا کر دی تھی تاہم سعودی سفیر نواف المالکی نے بروقت اس افواہ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس کی وجہ سے رواں سال حج کی منسوخی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔