سندھ میں نماز جمعہ پر پابندی، مسجد میں کو ئی بھی نماز با جماعت ادا نہیں کی جاسکے گی

کراچی(ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے لئے سندھ حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت سندھ حکومت نے باجماعت نماز اور کجمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے اب باجماعت نماز صرف مسجد کا عملہ ادا کر سکے گا۔

جیو نیوز نے صوبائی وزیر ناصر شاہ کے حوالے سے سندھ حکومت کے اس فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کرونا وائرس کے پھیلائو کے حوالے سے کئی مسلم ممالک میں پہلے ہی اس قسم کے فیصلے سامنے آ چکے ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1130 تک پہنچ گئی ہے جبکہ موذی مرض سے جاں بحق ہونے والی کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ت