کرونا وائرس کا پہلا مائیکرو سکوپک امیج جاری کر دیا گیا


نئی دہلی(ویب ڈیسک)کرونا وائرس پر قابو پانے اور اس کی ویکسیئن تیار کرنے کےلئے پوری دنیا کے ماہرین دن رات کاوشوں میں مصروف ہیں۔ اس کاوش میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ہندوستانی سائنسدانوں نے مائیکرواسکوپ میں کرونا وائرس کی پہلی تصویر قید کر لی ہے۔ خبر رساں ادارہ اے این آئی کے ذریعہ یہ تصویر ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ سائنسدانوں نے مائیکرواسکوپ سے لی گئی تصویر جاری کرنے کے بعد کہا ہے کہ اس سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بہت فائدہ مل سکتا ہے۔ ساتھ ہی یہ امید بھی ظاہر کی گئی ہے کہ ہندوستان میں اس کے علاج کے لیے ویکسین بنانے میں بھی کامیابی مل سکتی ہے۔ موصولہ خبروں کے مطابق اس تصویر کی بنیاد پر سائنسدانوں نے آگے کا ریسرچ ورک بھی شروع کر دیا ہے۔