کرونا سے جنگ، چین کی میڈیکل ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ویب ڈیسک ۔ چین نے پاکستان کی ساتھ دوستی کا حق نبھاتے ہوئے چینی ڈاکٹروں پر مشتمل ایک 8رکنی ٹیم کو پاکستان بھیج دیا ہے۔ یہ ٹیم پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاوٴ کو روکنے کے ساتھ ساتھ مقامی عملے کی تربیت بھی کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ماہرین پر مشتمل چینی ڈاکٹروں کی 8رکنی میڈیکل ٹیم ارمچی سے خصوصی پرواز کے ذریع اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے چینی ماہرین کا استقبال کیا۔ چینی کرونا ماہرین اپنے ساتھ ے 2 ٹن امدادی سامان بھی لے کر آئے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ  چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔  ہم امدادی سامان، طبی آلات اور میڈیکل ٹیم بھیجنے پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

ینی طبی ماہرین کی یہ ٹیم دو ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گی، آج آنے والے سامان میں کورونا کی تشخیص کی ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد کٹس، 20 لاکھ سے زائد ماسک، 77 ہزار میڈیکل کور، 217 ونٹیلیٹرز اور 50ہزار میڈیکل دستانے شامل ہیں۔