ویب ڈیسک ۔ ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج کرکٹر ڈیوائن براوو جو کہ اپنی کرکٹ کے ساتھ ساتھ موسیقی کے لئے بھی مشہور ہیں نے کرونا وائرس کے خلاف اپنا نیا گانا ریلیز کر دیا ہے۔

براوو کے گانے کے بول ہیں ’’ہم کورونا وائرس کیخلاف ہمت نہیں ہاریں گے‘‘۔، براوو کھیل کے ساتھ گلوکاری کے میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں، انھوں نے نئے گیت کو دنیا بھر میں موذی وائرس سے متاثرہ افراد کے نام کرتے ہوئے وائرس کیخلاف لڑنے کا عزم ظاہر کیا۔

اپنی موسیقی کی وجہ سے براوو کو ڈی جی براوو کےنام سے بھی جانا جاتا ہے۔