ویب ڈیسک ۔ پاکستان ریلوے نے کرونا وائرس سے لڑنے کے لئے 300کوچز کو آئسولیشن وارڈز میں تبدیل کر دیا۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے آئیسولیشن وارڈز کا دورہ بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک پھیلی کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے پاکستان ریلوے نے 300 بوگیون کو جدید طبی سہولتوں سے آرستہ کرتے ہوئے انہیں آئیسولیشن وارڈز میں تبدیل کر دیا ہے۔ ان بوگیوں میں کسی بھی طرح کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے تمام جدید طبی سہولیات و آلات بھی نصب کر دیئے گئے ہیں۔

جبکہ ماہر طبی عملہ بھی ان میڈیکل ٹرینز میں تعنیات کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے ان میڈیکل بوگیوں کا دورہ کیا اور ان اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *