کرونا سے مزید چار افراد جاں بحق،مزید 148 مریضوں کا اضافہ، مجموعی تعداد 1865 ہوگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے وار مزید تیز ہوگئے، ملک بھر میں مزید 148 مریضوں کے بعد مجموعی تعداد 1865 ہوگئی۔ کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے اور پہلے سے جاں بحق ایک مریض کی رپورٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25 ہوگئی۔

 اب تک پنجاب میں 652، سندھ 627، خیبر پختونخوا میں 221 کیس سامنے آچکے ہیں، بلوچستان میں 153، گلگت بلتستان میں 148، اسلام آباد میں 58 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد وائرس کا شکار ہوئے، ملک بھر میں 58 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔