حرم شریف میں طواف کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت

مکہ المکرمہ(ویب ڈیسک) حرم شریف میں مطاف کے حصے میں طواف کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

حرم شریف میں مطاف کے حصے میں طواف کے سلسلے کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے جب کہ اس دوران کم لوگوں کا اجتماع ہی طواف کر سکے گا۔  

طواف کے دوران خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی ڈھانچہ کھڑا کیا گیا ہے اور زائرین کو کعبہ کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔