کرونا کیسز کی بھرمار، رائے ونڈ سٹی مکمل سیل، پولیس اور فوج نے کنٹرول سنبھال لیا

ویب ڈیسک۔ رائے ونڈ میں کرونا وائرس کے متعدد کیسز نکلنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے رائے ونڈ سٹی کو مکمل طور پر لاک ڈاوٴن کر دیا ہے۔ کسی کو بھی علاقے میں جانے یا وہاں سے نکلنے کی اجازت نہیں۔ پولیس اور نیم فوجی دستوں نے علاقے میں گشت شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے ملحقہ علاقے رائے ونڈ میں کرونا وائرس کے متعدد کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد علاقے کو ریڈ ژون قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر لاک ڈاوٴن کر دیا گیا ہے اور کسی کو بھی گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

ہ گزشتہ روز رائیونڈ تبلیغی مرکز میں 23 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوتھی جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا تھا۔  اس سے قبل کورونا وائرس خطرات کے پیش نظر رائیونڈ میں ہونے والا سالانہ تبلیغی اجتماع بھی ملتوی کر دیا گیا تھا۔ حکومت سے مشاورت کے بعد تبلیغی اجتماع کی مرکزی شوریٰ نے ہدايت کی جس میں کہا گیا کہ ملک بھر میں موجود تمام جماعتیں انتظامیہ سے تعاون کی پاپند ہوں گی۔

 اسسٹنٹ کمشنر عدنان رشید کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ سٹی کو لاک ڈاوٴن کرنے کا ایکشن علاقے میں وائرس بڑھنے کے خدشات کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ رائیونڈ میں ابتدائی طور پر 3 روز تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔