بھارت سے آئے 2پاکستانیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک۔ چند روز قبل بھارت سے وطن واپس لوٹنے والے دو پاکستانیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد دونوں مریضوں کو لاہور کے سروسز ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کرکے علاج شروع کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل 5پاکستانی بھارت سے واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچے تھے۔ جس کے بعد ان کے ٹیسٹ لے کر انہیں قرنطینہ منتقل کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب پانچ میں سے دو افراد کے کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انہیں سروسز ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں بھیج دیا گیا ہے۔

ان افراد میں سے تین ایسے لوگ تھے جو جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے اور بھارت علاج کی غرض سے گئے تھے۔