کرونا سے مزید پانچ ہلاکتیں، متاثرین کی تعداد 2291 ہوگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 2291 ہوگئی جبکہ مزید 5 ہلاکتوں کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہوگئی۔

 سندھ میں 743، پنجاب میں 845، خیبرپختونخوا میں 276، گلگت بلتستان میں 187، بلوچستان میں 169، اسلام آباد میں 62، آزاد کشمیر میں 9 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ ملک بھر میں 107 افراد صحتیاب ہوگئے۔

 پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 9، خیبرپختونخوا 8، گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔ پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔