ویب ڈیسک ۔ کرونا وائرس کے خلاف ایک مشکل جنگ میں پاکستان کے بڑے کاروباری ادارے اینگرو کے چئیرمین حسن داوٴد نے وزیراعظم عمران خان کے کرونا فنڈ میں ایک ارب روپے کی خطیر رقم بطور عطیہ دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ے اینگرو گروپ کے چیئرمین حسین داؤد نے جنہوں نے اس فنڈ میں ایک ارب روپیہ عطیہ کیا ہے معروف اینکر کامران خان نے فیس بک پر انکے عطیہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حسین داؤد نے ایک اچھی مثال قائم کی ہے امید ہے باقی لوگ بھی انکے نقش قدم پر چلیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے2355مریض ہو چکے ہیں جن میں سے 32 جاں بحق جبکہ 107 صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔