پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 2450 ہو گئی، 35جاں بحق

ویب ڈیسک ۔ ملک میں پھیلا کرونا وائرس اب بے قابو ہوتا نظر آرہا ہے۔ پاکستان بھر میں اب تک کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 2450ہو چکی ہے۔ جبکہ ملک کے مختلف ہسپتالوں میں کرونا وائرس سے 35 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کرونا مریضوں کی تعداد 2450تک جا پہنچی ہے۔ پنجاب میں کرونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 920 ہے جبکہ سندھ میں 783، خیبر پختونخوا میں 311، بلوچستان میں 169 ، اسلام آباد میں 62 ، گلگت بلتستان میں 190 جب کہ آزاد کشمیر میں 9 افراد کرونا کا شکار ہیں۔

کرونا  وائرس کی وجہ سے اب تک 35 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ کرونا میں مبتلا افراد میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہے اور 126 افراد صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔