وزیراعظم ہاوٴس کے سامنے ایک شخص نے خود کو آگ لگا کرزندگی کا خاتمہ کر لیا

ویب ڈیسک۔ وفاقی دارالحکومت میں ایک شخص نے وزیراعظم ہاوٴس کے سامنے خود کو آگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔  فیصل عزیز نامی شخص نے نماز جمعہ سے کچھ دیر قبل وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے خود کو آگ لگائی۔

تفصیلات کے مطابق آج نماز جمعہ سے قبل فیصلہ عزیز نامی ایک شخص نے وزیراعظم ہاوٴس کے سامنے خود کو آگ لگالی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے آگ بجھا کر اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

 ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ متوفی فیصل نشئی تھا اور اس پر بچی سے زیادتی کا بھی 7 سال پرانا کیس تھا۔ جبکہ پولیس کا موقف ہے کہ فیصل عزیز نے ایک  بااثر سیاسی شخص جواد عباسی کے خلاف آر پی او راولپنڈی کو درخواست دی تھی جس کے بعد جواد عباسی نے اسے مبینہ قتل کی دھمکیاں دیں، جس سے دل برداشتہ ہو کر فیصل نے خود کو آگ لگا لی۔