ہر دل عزیز اداکارہ نادیہ جمیل کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا

پاکستان کی معروف اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو گئی ہیں۔ نادیہ جمیل نے اپنی بیماری انکشاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔

 نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ  گزشتہ ہفتے ان میں بریسٹ  کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور بریسٹ کینسر کے اسٹیج ون پر ہیں، جس کے بعد وہ اس بیماری کا علاج کروارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ  پچھلے کچھ دنوں سے وہ مختلف احساسات سے دوچار ہیں، خوف ا ور فکر کے احساس سے لے کر اس بیماری کی قبول کرنا، صبر، سمیت اپنے بچوں اور قریبی عزیز و اقارب کے لیے اپنی ذمہ داری کا احساس ہوا ہے۔

نادیہ جمیل نے اختتام میں اپنے مداحوں کو تسلی دی اور کہا کہ  مداح فکر نہ کریں اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاوٴں کی اپیل بھی کی۔