معروف صحافی حبیب اکرم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا حال اس غریب گھرانے کے مالک جیسا ہے جسے روزی کا فکر بھی ہو اور بیماری سے بچنے کی بھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جو کر رہے ہیں ٹھیک کر رہے ہیں، پاکستان کرفیو برداشت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ان کو ہر میٹنگ میں ملک میں مکمل کرفیو نافذ کرنے کے مشورے مل رہے ہیں لیکن صرف ڈاکٹر ثانیہ نشتر ہیں جنہیں عام آدمی کی مشکلات کا ادراک ہے اور وہ مکمل لاک ڈاؤن کے خلاف وزیر اعظم کے ساتھ کھڑی ہیں۔

انہوں نے اور کیا کہا ویڈیو دیکھیں