گڈز ٹرانسپورٹ کی آڑ میں دیگر شہروں کو جانے والے 46 افراد گرفتار

جامشورو(ویب ڈیسک) جام شورو پولیس نے لاک ڈاؤن کے باعث گڈز ٹرانسپورٹ کی آڑ میں دیگر شہروں کو جانے والے 46 افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ کنٹینر میں 46 افراد سوار تھے جو چوری چھپے کراچی سے بنوں جا رہے تھے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ حراست میں لیے گئے تمام افراد مزدور ہیں جو لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار ہونے کے بعد اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔

مزدوروں کا کہنا تھا کہ سندھ میں ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث گڈز کنٹینر میں چھپ کر جانے پر مجبور تھے۔

ایس ایس پی جامشورو کا کہنا تھا کہ جس وقت کنٹینر کو چیک کیا تو چار افراد کی حالت غیر  تھی، سکھر تک پہنچنے میں انسانی المیہ جنم لے سکتا تھا۔