وزیراعظم کے والد راشی اور جہنمی قرار ،بھٹو کی برسی پر پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا کا متنازعہ ٹویٹ

ویب ڈیسک ۔ پاکستان پیپلز پارٹی آج سابق چئیرمین اور پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی منا رہی ہے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کی رہنما سیدہ شہلا رضا نے وزیراعظم عمران خان کے والد اکرام اللہ خان نیازی کے بارے میں انتہائی متنازعہ ٹویٹ کرتے ہوئے انہیں راشی اور جہنمی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالےس سے ٹویٹ کرتے ہوئے سابق ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی سید شہلا رضا نے کہا کہ ’ذوالفقار علی بھٹو کا یوم شہادت پوری قوم جانتی ہے ،کیا ایک شخص بھی واپڈا کے راشی ملازم کا یوم وفات جانتا ہے جس روز وہ جہنم و اصل ہوا تھا‘

شہلا رضاکے اس متنازع ٹویٹ سے تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماوٴں میں غم و غصے کی ایک لہر دوڑ گئی۔ تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے شہلا رضا کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’لعنت ہے آپ کی سوچ پر تربیت پر گھٹیا بن پر اور جو سستی اور گھٹیا مشروب پی کر آپ گند بکنے پر اتر آتی ہیں اس گھٹیا مشروب پر۔‘

تحریک انصاف کے چاہنے والوں اور اراکین نے مختلف بڑے تجزیہ کاروں اور اینکروں کو اپنے ٹویٹس میں ٹیگ کیا اور ان سے سوال کیاکہ تحریک انصاف والوں کی زبانوں اور گالیوں پر اعتراض کرنے والوں کو ایک بڑی پارٹی کے اراکین کی زبان نظر نہیں آتی؟