فرانزک رپورٹ ملنے پر ذمہ داران کیخلاف کارروائی ہوگی، طاقتور لابی کو ناجائز منافع حاصل کرنے نہیں دینگے، عمران

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم سے کئے وعدے کے مطابق چینی اور گندم بحران کی رپورٹ عام کر دی، ابتدائی رپورٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد کارروائی ہو گی

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کو بغیر تاخیر اور کسی ٹیمپرنگ سے پہلے عوام کے لئے جاری کیا گیا، اس اقدام کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ماضی کی لیڈرشپ میں اپنے مفادات کے تحت ایسا کرنے کی اخلاقی جرات نہیں تھی، بااختیار کمیشن کے ذریعے فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے جو 25 اپریل تک مل جائے گی۔

وزیراعظم نے قوم کو یقین دلایا کہ کمیشن کی رپورٹ کے بعد کارروائی ہوگی، کوئی طاقتور لابی ہماری عوام سے ناجائز منافع نہیں حاصل کر سکے گی۔