معروف صحافی سلیم صافی نے آخر کار وزیراعظم عمران خان سے اپنی دشمنی اور ناراضگی کی وجہ بتا دی۔ ایک ٹی وی پروگرام میں سلیم صافی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نےبنفس نفیس سوشل میڈیا کارکنوں کو میری ٹرولنگ کی ہدایات دیں عمران خان نے میرے لئے لفافہ اور کمینہ جیسے الفاظ استعمال کئے۔ میرے پاس ثبوت موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں عمران خان کی سیاست کاحامی نہیں رہا، عارف علوی،جہانگیرترین،اسدعمر انکےاپنےگروپ تھے انہوں نے بنکاک اور لندن میں اپنے گروپس بنائے تھے تاکہ یہ پہچانے نہ جائیں۔

سلیم صافی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اللہ نے یہ اعزاز بخشا ہے کہ میں ایک لمحے کےلیے بھی عمران خان کی اس گندی تبدیلی کو لانے میں میرا کوئی کردار نہیں رہا