ایک ہی دن میں 397 افراد کرونا کا شکار، پاکستان میں مریضوں کی تعداد 3277 ہو گئی

ویب ڈیسک ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں 397 افراد کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد پورے میں کرونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد بھی 50 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کی مریضوں کی تعداد تین ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں نہایت تیزی سے اضافہ دیکھا گیا اور پہلی مرتبہ یہ تعداد 397 تک پہنچ گئی ہے۔

سب سے زیادہ مریض صوبہ پنجاب میں ہو چکے ہیں جہاں کرونا مریضوں کی تعداد 1493ہو گئی ہے۔ جبکہ  سندھ میں 881، خیبر پختونخوا میں 405، بلوچستان میں 191، گلگت بلتستان میں 210، اسلام آباد میں 82 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے 15 مریض ہیں۔

کرونا سے متاثر افراد میں سے اب تک  257 صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی ہے جب کہ 17 کی حالت تشویشناک ہے۔