ڈیرہ غازی خان کے 10 ڈاکٹر کرونا وائرس میں مبتلا، قرنطینہ منتقل

ویب ڈیسک ۔ ڈیرہ غازی خان میں زائرین کے لئے قائم قرنطینہ سینٹر میں علاج کرنے والے دس ڈاکٹروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد ان تمام ڈاکٹروں کو آئی سولیشن سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے بعد مطابق ڈیرہ غازی خان کے 10 ڈا کٹروں کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاعات آئی ہیں۔ یہ تمام ڈاکٹر ڈی جی خان میں زائرین کا علاج کر رہے تھے۔ کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد ان تمام ڈاکٹروں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی دو ہسپتالوں میں علاج کرنےو الے چار ڈاکٹروں میں بھی کرونا وائرس پازیٹو آیا تھا۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس کا علاج کرنےو الے بیشتر ڈاکٹر بھی اسی مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ کئی ایسے بھی ہیں جو اپنا فرض پورا کرتے خالق حقیقی سے جا ملے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 ہو چکی ہے جن میں سے 50 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔