کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار 864 ، مزید 3ہلاکتیں، مرنے والوں کی تعداد 54 ہوگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار 864 ہوگئی جبکہ مزید 3ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 54 ہوگئی۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک کورونا کے 39 ہزار 183 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ پنجاب میں 1918، سندھ میں 932، خیبر پختونخوا میں 500، گلگت بلتستان میں 211، بلوچستان میں 202، اسلام آباد میں 83 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 کورونا وائرس کے مریض سامنے آ چکے ہیں۔

اب تک سندھ میں 17، پنجاب میں 15، خیبرپختونخوا میں 17، اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک، ایک جبکہ گلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کرونا وائرس میں مبتلا 17 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 429 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔