معروف اداکارہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی نے 70 برس کی عمر میں شادی کر لی

ویب ڈیسک ۔ پاکستان ٹی وی اور فلم کی مشہور و معروف اداکارہ ثمینہ احمد نے ساتھی اداکار منظر صہبائی سے شادی کر لی۔ دونوں کا نکاح 4 اپریل کو انجام پایا۔ نکاح کی تقریب لاہور میں سادگی کے ساتھ ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق معروف سنئیر اداکارہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی رشتہ ازدواجی میں منسلک ہو گئے ہیں۔ دونوں کی عمر اس وقت 70برس ہے۔ یہ ثمینہ احمد کی دوسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی پاکستانی فلم ساز فریدالدین احمد سے کی تھی، تاہم کچھ سالوں بعد ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی، ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

منظر صہبائی نے اپنے کیریئر میں ’بول‘، ’ماہ میر‘ اور ’زندہ بھاگ‘ جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔  شادی کی تقریب میں صرف ان کی اور منظر صہبائی کی فیملی شامل تھی اور کسی کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔