آسٹریلوی صحافی نے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کو کتے بنا دیا، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک ۔ آسٹریلیا کے معروف صحافی ڈینس فریڈ مین نے سابق بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر کو ایک کتے سے تشبیہہ دے کر ان کا خوب مذاق بنایا جس پر بھارتی پرستار شدید آگ بگولا ہوئے اور انہیں برا بھلا کہنا شروع کر دیا

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے صحافی ڈینس فریڈ میں نے اپنے ٹویٹر اکاوٴنٹ سے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں سڑک پر لیٹا ایک کتا نقلی شیر سے ڈر کر بھاگتا ہے۔ ڈینس نے کتے پر ویڈیو ایڈیٹنگ کے ذریعے گوتم گمبھیر کا نام لکھا جب کہ شیر پر پاکستان مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی کا نام لکھا تھا۔ ڈینس نے اس منظر کو   پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک تاریخی میچ کے دوران ہونے والی شاہد آفریدی اور گوتھم گھمبیر کی جھڑپ سے جوڑ دیا۔

یاد رہے کہ ڈینس پاکستان سپر لیگ کے دوران پاکستان میں موجود تھے اور انہوں نے پاکستان کے کوئی شہروں کا دورہ بلا خوف و خطر کیا۔ اس ٹوور کے دوران ڈینس کو پاکستانیوں کی مہمان نوازی اور محبت نے اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔