آئی ٹو آئی اور اینجل جیسے گانوں کے بعد پیش خدمت ہے ۔۔۔۔ فرشتہ

سوشل میڈیا صارفین کا انتظار ختم، طاہر شاہ نئے گیت کے ساتھ سکرین پر واپس آ گئے

آخر کار سوشل میڈیا صارفین کا انتظار ختم ہوا گلوکار طاہر شاہ اپنے گانے “فرشتہ” کے ساتھ سکرین پر واپس آگئے

آئی ٹو آئی اور اینجل جیسے گانوں کے بعد پیش خدمت ہے “فرشتہ”

تفصیلات کے مطابق نت نئے گانوں اور اپنے منفرد انداز سے مشہور گلوکار طاہر شاہ کا نیا گانا مارکیٹ میں آگیا ہے۔ اس دفعہ وہ ” فرشتہ” کے نام سے دھوم مچائیں گے۔ معروف گلوکار نے اپنا نیا گانا ریلیز ہونے کی نوید سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنائی تو دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لوگوں نے اس گانے کو دیکھ لیا۔

گلوکار و اداکار طاہر شاہ کو اپنے گانوں ’آئی ٹو آئی‘ اور ’اینجل‘ کی وجہ سے ’منفرد‘ قسم کی شہرت حاصل ہے اور ’فرشتہ‘ دراصل طاہر شاہ کے گانے ’اینجل‘ کا اردو ورژن ہے۔ لیکن دلچسپ بات یہ تھی کہ یوٹیوب پر گانے کو پسند کرنے والوں سے زیادہ لوگوں نے گانے کو ڈس لائک کیا۔

گانا یوٹیوب پر ریلیز ہوئے 12 گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ اسے قریباً ایک لاکھ افراد سن چکے تھے۔ ’فرشتہ‘ دیکھنے والے 4 ہزار 6 سو افراد نے ویڈیو کیلئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا جب کہ صرف 2 ہزار 4 سو لوگوں نے اسے پسند کیا۔

طاہر شاہ کے گانے کو جہاں سوشل میڈیا پر پسند کیا گیا وہیں کئی لوگوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔