ویب ڈیسک ۔ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خوف سے ایک 68سالہ بزرگ شہری نے لاہور میں خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی۔ متوفی دمے کا مریض تھا لیکن خود کو کرونا کا مریض سمجھ بیٹھا۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق شخص دمے کا مریض تھا کسی شخص نے اسے اس خوف میں مبتلا کر دیا تھا کہ اسے کرونا کا مرض لاحق ہے۔ اسی خوف سے تنگ آکر اس نے خود کشی کر لی۔

پولیس کو تاحال اہل خانہ کی تلاش ہے اور ان کو ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقع کی مکمل تفتیش کی جائے گی اور پتہ چلایا جائے گا کہ کس شخص نے اسے خوف میں مبتلا کیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *