مسجد نبویؐ اور مسجد الحرام میں 10 رکعت نماز تراویح کی ادائیگی کا فیصلہ

مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں رمضان المبارک کے حوالے سے بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔ امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نمازِ تراویح صرف مساجد کی انتظامیہ اور خادمین ہی ادا کریں گے ۔ تراویح 10 رکعت پر مشتمل ہوگی۔۔

شیخ عبدالرحمن السدیس کے مطابق دونوں مساجد میں نمازیوں پر پابندی جوں کی توں برقرار رہےگی-احتیاطی اقدامات کے تحت اس سال رمضان کے دوران اعتکاف بھی نہیں ہوگا۔

امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف پر پابندی ہو گی، افطار دستر خوان لگانے کی بجائے مستحق افراد اور گھرانوں میں رمضان راشن تقسیم کیا جائے گا۔