جانئے کرونا ایپ کے اہم فیچرز۔۔۔


اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے نئی ایپ متعارف کروا دی ہے۔ یہ ایپ پاکستان میں کرونا وائرس سے متعلق اہم معلومات سے متعلق ہے

اس ایپ میں مختلف فیچرز ہیں، ایک فیچر “ریڈ الرٹ” ہے جس ہے۔ “ریڈ الرٹ” صارفین کو 300 میٹرتک کورونا مریض سے متعلق آگاہ کرے گا۔ اگر300 میٹر کے فاصلے میں کورونا وائرس کا کوئی مریض نہ ہوں تو صارفین کو”آپ محفوظ زون میں ہیں” کا پیغام ملے گا۔

اس ایپ پرجاکر صارفین اپنی صحت کے بارے میں بھی معلومات لے سکتے ہیں۔ جس میں کرونا وائرس کی علامات کی لسٹ بتائی گئی ہیں جو علامات کسی شخص میں موجود ہیں وہ ان پر ٹک کرکے اپنی صحت سے متعلق معلومات لے سکتا ہے۔

اسکے علاوہ اس ایپ میں کرونا وائرس سے متعلق کیسز کی تازہ ترین اپڈیٹس بھی دستیاب ہیں۔ کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر مبنی معلومات اور ویڈیوز بھی ایپ پر موجود ہیں۔

ایپ کے صارفین کیلئے 1166 کا ہیلپ لائن بھی فعال کردیا گیا ہے۔یہ ایپ گوگل پلے سٹور اور ایپل سٹور سے ڈائون لوڈ کی جا سکتی ہے۔