بائیکیا میں رائیڈرز کا جسمانی درجہ حرارت بتانے والا فیچر شامل

اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستان کی مقبول رائیڈنگ و ڈیلیوری سروس بائیکیا نے اپنی ایپ میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ایک اہم فیچر شامل کرلیا  ہے۔

حکومت کی جانب سے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں صرف ڈیلیوری آٗئٹمز کی اجازت ہے جس کی وجہ سے بائیکیا سروس کا استعمال پہلے سے زیادہ بڑھ چکا ہے  یہی وجہ ہے کہ بائیکیا کمپنی نے ایپ میں نیا فیچر شامل کیا ہے جس کے تحت رائیڈر کا باڈی ٹیمپریچر یعنی جسمانی درجہ حرارت ٹریک ہوسکے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر سے رائیڈر کو اگر بخار ہو تو ٹریک کیا جاسکتا ہے جس سے  صارفین بھی آگاہ رہیں گے۔

بائیکیا کمپنی نے بتایا کہ اس کا سسٹم انتہائی آسان اور سادہ ہے، جب بھی رائیڈر آرڈر لے رہا ہوگا اس کے جسم کا درجہ حرارت ٹریک کرلیا جائے گا جس کے بعد اگر  درجہ حرارت اچھی علامت ظاہر نہیں کر رہا ہوگا تو سسٹم بلاک ہوجائے گا۔