ایک پاکستانی بیٹسمین نے مجھے رلا دیا، ہربھجن سنگھ کا اعتراف

نئی دہلی (ویب ڈیسک) ثقلین مشتاق ورلڈ کلاس باولر ہیں، انضمام الحق کو آوٹ کرنا مشکل تھا

ان خیالات کا اظہار سابقہ بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ نےایک انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یونس خان بیٹنگ کرتے انہیں رلا دیتے تھے۔

انسٹاگرام کے لائیو سیشن میں روہت شرما سے گفتگو میں بھارتی آف اسپنر نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران ان 5 بیٹسمینوں کے نام بتائے جنہیں بولنگ کراتے ہوئے انہیں مشکلات پیش آتی تھیں۔

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ جنوبی افریقی بیٹسمین جیک کیلس نے ٹیسٹ میچوں میں انہیں بہت پریشان کی، دوسرے نمبر پر میتھیو ہیڈن اور تیسرے نمبر پر برائن لارا ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ یونس خان نے مجھے بہت مشکل میں ڈالا، وہ ہر گیند پر سوئپ شارٹ کھیلتے اور مجھے ستاتے ، جس پر مجھے رلا دیتے، ہاں! انضمام الحق بھی جنہیں آؤٹ کرنا بڑا مشکل تھا۔

ہربھجن سنگھ نے ‘دوسرا’ کے موجد ثقلین مشتاق کو ورلڈکلاس بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستانی اسپنر کے ‘دوسرا’ کو کوئی بیٹسمین نہیں سمجھ پاتا تھا، ثقلین مشتاق میچ ونر بولر تھے جنہیں 45 سے 50 اوورز کے دوران استعمال کیا جاتا اور وہ اہم وکٹیں حاصل کر کے فتح دلوا دیتے۔