سعودی مصورہ کی پینٹنگ” گمنام سپاہی” سوشل میڈیا پر وائرل

سعودی مصورہ کی پینٹنگ” گمنام سپاہی” سوشل میڈیا پر وائرل۔۔اللّه کی نظروں میں سب برابر ہیں، حرم شریف میں جو لوگ لوگوں کی خدمت کرتے تھے آج صرف وہی عبادت کر رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک سعودی مصورہ کی ایک پینٹنگ تیزی سے وائرل ہو رہی ھے جس میں حرم شریف میں صرف کام کرنے والے شخص کو عبادت کرتے دکھایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران یہ تصویر سعودی مصورہ نبیلہ ابوالجدائل نے بنائی ہے۔ اس تصویر کو”سجدہ کرو اور قریب ہو جاؤ” کا عنوان دیا گیا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں سعودی مصورہ نبیلہ کا کہنا ہے کہ انہیں اس تصویر کا خیال ایک حقیقی صورت حال سے ملا، انہیں احساس ہوا کہ صرف اُن لوگوں کو اب بھی مسجد الحرام میں داخل ہونے کا اعزازحاصل ہے، جنہوں نے اپنی زندگی اس مقدس مقام کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ ‘یہ لوگ وہ گم نام اور بے شناخت کارکن ہیں جن پر ہم کوئی توجہ نہیں دیتے۔ انہیں دنیا کا یہ بہترین موقع حاصل ہے۔

نبیلہ کہتی ہیں کہ وہ لوگ جو دن رات اللہ کے گھر آنے والوں کی خدمت کرتے تھے اب وہ وہاں اکیلےعبادت کرتے ہیں۔ اس سے ہمارے ایمان کا پتہ چلتا ہے اورعاجزی کے توثیق ہوتی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیسے اللہ کی نظروں میں ہم سب برابر ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی ارب نے کرونا وائرس کے پیش نظر تمام مقدس مقامات کو عوامی داخلے کے لئے بند کر رکھا ہے اور عمرہ پر پابندی عائد ہے۔