حکومت نے پیٹرول مزید 15 روپے فی لٹر سستا کر دیا، عوام کی موجیں

ویب ڈیسک ۔ حکومت پاکستان نے ملک بھرمیں پیٹرول کی قیمت میں 15 فی لٹر کمی کر دی ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 96.58سے کم ہو کر 81.58روپےہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو سمری بھجوادی گئی تھی، جس کےبعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15سے 30روپے فی لیٹر کمی .پٹرول کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27.15روپے کمی، نئی قیمت 80.10روپے ہو گی .مٹی کے تیل کی قیمت میں سب سے زیادہ 30.01روپے کمی .مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 77.45روپے سے کم ہو کر 47.44روپے ہو گی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 15روپے کمی، نئی قیمت 47.51روپے مقرر ، قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہو گا۔